مجلس کے بینر تلےسبھی بنیادی حقوق میں لڑکر دلائوںگا:محمد شاہد

شہید شیخ بکھاری کے مقبرہ کا AIMIMجھارکھنڈ نےسنگ بنیاد رکھا

رانچی08جنوری:آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین جھارکھنڈکی جانب سےشہید شیخ بکھاری مقبرہ کا سنگ بنیاد رکھی گئی۔ اس موقع پرحبان ملک، چندن سنگھ، محمد شاہد، اعجاز علی، ششی سنگھ، نواز چشتی، موجود تھے۔ شہید شیخ بکھاری، ٹکیت امرا ؤکے قربانیوں کو یاد کیا گیا اور شہید شیخ بکھاری کے آبائی گاؤں جاکر انکے خاندان اور گاؤں کے لوگوں سے روبرو ہوئے۔ بہت سے لوگ مسئلہ بتاتے بتاتے بزرگ خواتین رونے لگی، بزرگوں نے بتایا کہ ہمارے شہید شیخ بکھاری کو شہید ٹکیت امرا ؤ سمان ملا ۔ہندوستان کی آزادی کے 70 سالوں کے بعد بھی سمان نہیں ملا۔ اس کے ساتھ ساتھ روزگار تعلیم سیکورٹی، بجلی، پانی، ضعیفی پنشن ،لال کارڈ یہ سبھی چیزوں سے محروم ہے۔ شہید کے خاندان نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ سدیش کمار مہتو کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ تھا کہ ماڈل گاؤں بنائیںگے۔لیکن اس پر کچھ ہوا نہیں۔ آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کے حبان ملک نے کہاں کے 1 سال کے اندر یہ گائوں ماڈل گائوں میں شمار ہوگا۔میں وعدہ نہیں کرتا کرکے دکھائوںگا۔مجھےممبر اسمبلی نہیں بننا ہے۔ناہی مجھے آپ کاووٹ لینا ہے۔سرکار سے کس طرح کام نکالی جاتی ہے یہ میں اچھی طرح جانتا ہوں۔ ان حکومتوں نے بھولے بھالے عوام کو ہمیشہ ٹھگا ہے ۔شہید شیخ بکھاری جھارکھنڈ کے شہیدوں کے اور تمام جھارکھنڈ کے شہیدوں کے خاندان والوں کی حالت آج بھی بدتر ہے۔مجلس کے صدر جناب بریسٹر اسد الدین اویسی اور جھارکھنڈ بنگال کے انچارج جناب اسیم وقار کے سامنے باتیں رکھی ہے۔ حیدرآباد سے لے کر دہلی کے پارلیمنٹ تک آوازیںٹھیں گی۔اس موقع پر مجلس کے محمد شاہد نے کہا کے اگر ہندوستان میں اگر شہیدوں کو عزت نہیں ملے گا ،ان کے پریوار کو حق نہیں ملے گا تو ہندوستان جھارکھنڈ کے کسی بھی لیڈر کو عزت نہیں ملے گی! جھارکھنڈ میں جتنے بھی حکومتیں بنی گزشتہ 18 سالوں میں تمام نے عوام تو عوام شہیدوں کو بھی نہیں چھوڑا ۔میں وعدہ کرتا ہوں آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے بینر کے تلے وہ تمام حقوق جیسےتعلیم ،سیکورٹی، روزگار، بجلی ،پانی ،سمان شہیدوں کے خاندان والوںکو لڑکر دلائوںگا۔اس کے لیےمجھے جان کی بھی قربانی دینی پڑے گی تو میںدینے کو تیار ہوں۔ اس کی شروعات آج سے ابھی سے کی جا رہی ہے ۔آج مجلس کے ممبران شہید شیخ بکھاری کے مقبرے کا سنگ بنیاد رکھی ہے،جو تقریبا30 لاکھ کی لاگت سے بنے گا ۔محمد شاہد نے یہ بھی کہا بابو لال مرانڈی سے لے کر ارجن منڈا، مدھو کوڑا، ہیمنت سورین، شیبو سورین، رگھوورداس، سب نے آدیواسی، دلت، مسلم سب کو بیوقوف بنا کر اب تک سیاست کرتے آئے ہیں۔ چاہے وہ کانگریس کی سرکار ہو یا بی جے پی کی۔موقع پر موجود چندن سنگھ نے کہا کے شروعات کسی بھی لڑائی کا خود سے کرنی ہوتی ہے۔ اور میں تمام لوٹوا كھديا اور اورماجھي کے لوگوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں اتحاد دکھائیں ۔آپ کی لڑائی مجلس لڑے گی۔اس موقع پرپروگرام میں حبان ملک، چندن سنگھ، محمد شاہد، اعجاز علی، شاداب منان، ششی سنگھ منظور عالم ،ذاکر،دلیپ ،نواب چشتی اور تمام گاؤں کے لوگ موجود تھے۔