رانچی08جنوری1857 کے عظیم مجاہد آزادی شہید شیخ بکھاری اور شہید ٹکیت امرا ؤ سنگھ کے شہادت کے موقع پر جھاركھڈایکتا سنگھ یونین کے سرپرست نیز جھارکھنڈ آندولن کاری لیڈر اعظم احمد اور ریاستی انچارج نوشاد عالم انصاری، صدر سنتوش کمار منڈل، پنٹو درانی، ایم ایس بھارتی نے چٹوپالو وگھاٹی واقع پھانسی مقام پر جاکر دونوں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔جھارکھنڈآندولن کاری لیڈر اعظم احمد نے کہا کہ ایسے مجاہد آزادی کےشہادت کے دن کے موقع پرلوگ مالا ضرور پہنا دیتے ہیں ۔لیکن وہ انکے آندولن اور قربانی سے ملے آزادی کو بھول جاتے ہیں۔ آج اس عظیم مجاہد آزادی کو سبھی پارٹیوں نے مذاق بناکر رکھ دیا ہے۔جھارکھنڈ کے خنیزسے ملنے والے رقم سے ملک اور ریاست کچھ اور کام ہورہے ہیں لیکن جھارکھنڈ کے مجاہد آزادی شہید شیخ بکھاری اور شہید ٹکیت امرا ؤ سنگھ، تلكا مانجھی، چاند بھیروجیسے بہادرمجاہد آزادی کو بھلایا جارہاہے۔آج ان کی روح ملک کے وزیر اعظم، وزیر اعلی، وزراء کو کوستے ہوں گے۔اعظم احمد نے کہا کہ ایسے عظیم لوگوں کے نام سے کالج، اسکول، ہسپتال، پارک بنانے کے ساتھ چٹوپالو واقع پھانسی مقام کو سیاحتی مقام کے طور میں تیار کرے۔ تاکہ آنے والے نسلیں انکی قربانی سے سبق لے۔ساتھ ہی اعظم نے کہا کہ خاندان والوںکے روزگارکے لیےرہائش بنایاجائے۔آخر میں انہوں نے کہاکہ جھارکھنڈ سے جڑے سبھی عظیم مجاہد آزادی کےنام گورنر جھارکھنڈ کو ایک میمورنڈم سونپا جائیگا۔