ایک دوجے کے ہوئے راشد ایاز،سعدیہ یاسمین

رانچی21نومبر(عادل رشید)۔ جناب محمد غلام ربانی کے فرزند ارجمندسینئرصحافی راشد ایاز کی شادی خانہ آبادی ہمراہ سعدیہ یاسمین بنت محمد نعیم کے ساتھ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی ۔اس تقریب سعید کے موقع پر دعوت ولیمہ کی تقریب راجدھانی رانچی کے کربلاچوک واقع گلش میرج ہال میں رکھی گئی ۔جس میں شہر کےتعلیمی ،سماجی ،ثقافتی ،سیاسی ،صحافتی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی جن کا استقبال محمد غلام ربانی،دانش ایاز کے عزیز و اقارب نے خندہ پیشانی کے ساتھ کیا۔ولیمہ کی تقریب میں جن ممتاز شخصیتوں نے حصہ لیا اور نو عروس جوڑے کو تحفہ و تحائف اور دعائوں سے سرفراز کیا ان میں امارت شرعیہ کے قاضی شرعیت حضرت مولانا مفتی انور قاسمی، مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا مفتی سلمان قاسمی، پتھل کدوا مسجد کے امام مولانا قاری عبدالحفیظ عرفانی، قاری عابد ،ایڈیٹر مظفر حسن،محمد خورشید،تاثیر اخبار کے ڈائریکٹر جاوید گوہر،مولانا عبداللہ سر،عوامی نیوز کے نائب ایڈیٹر مولانا وحافظ مجاہدالسلام، تنزیل الرحمان،تحسین الرحمان،مولانا عبدالرحمان ندوی،الحیات اخبار کے انچارج دانش ایاز،محمد ساحل،محمد معراج،غالب ایاز،ڈاکٹر طلحہ، ٹیلر ماسٹر محمد ٹنکو،طارق ایاز،انس ایاز،محمد صبغتہ اللہ،محمد رحمت اللہ،محمد شعبان،قیوم احمد،محمد شہنشاہ،والدہ حکیمہ خاتون،ہاجرہ خاتون،نسیمہ خاتون،بہن روحی،رشیدہ یاسمین،خوشبو،عالیہ،شبنم پروین،سیما پروین،گڑیا، تمنا،سدانا،انجم پروین،شگفتہ پروین،پولی باجی،سعیدہ، انشاء،افشاء، محمدذیشان،محمدگلفام،محمدندیم،محمد اقبال،مولانا محمد وسیم اکرم،محمد معصوم، محمد جاوید،ایچ رشید آزاد،جمعیت العراقین کے چیرمین عبدالمنان،ڈاکٹر یونس، ڈاکٹر زاہد،ڈاکٹر ایم اے حق،ڈاکٹر تسلیم عارف،گڈو،ہارون چندوا،قومی تنظیم کے انچارج احسان الحسن،فاروقی تنظیم کے ایڈیٹر غلام شاہد، مولانامحمد عمران،سیف ایکوا کئیر کے ڈائریکٹر راشد عمران،ابوعامر، ریحان اختر،خواجہ مجاہد،ابونصر، عطہر،سلیم جاوید، معراج، سمیت سینکڑوں لوگ موجودتھے ۔واضح رہے کہ راشد ایاز صحافت کی دنیا میں اپنا ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے یہ دوسروں سے الگ نظر آتے ہیں۔انکی نرم دل اور حسن اخلاق سب سے اعلیٰ ہے۔

چلو دلدار چلو،چاند کے پار چلو