دو رنگی چھوڑ دو ایک رنگ ہوجا،سراسر موم ہو یاسنگ ہوجا:مفتی نذر توحید
ہیرا پور،کھرپوکا01اپریل(عادل رشید) مدرسہ تجوید القرآن الکریم ہیرا پور کھرپوکا ضلع گریڈیہہ میںیک روزہ عظیم الشان تکمیل حفظ نو بجے صبح تا ظہر حضرت مولانا محسن صاحب قاسمی سرکارڈیہہ کی صدارت میں انعقاد کیا گیا۔جبکہ مہمان حصوصی جمعیت علما جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مفتی شہاب الدین قاسمی و جامعہ رشیدالعلوم چتراکے شیخ الحدیث حضرت مولاناومفتی نذر توحید صاحب مظاہری رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لإ بورڈ موجود تھے۔ اس مجلس کی آغار قاری محمد مسلم نے قرآن کریم کی تلاوت سے کیا۔ اور نعت نبی مدرسہ ہذا کے استاذ مولانا سفیان نے پیش کیا۔ آنے والے علاقائی علما نے اپنی تاثرات پیش کی۔جبکہ جمعیت علما جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مفتی محمد شہاب الدین قاسمی اور جامعہ رشیدالعلوم چترا کے شیخ الحدیث حضرت مفتی نذر توحید صاحب مظاہری کا قرآن کریم کی عظمت پر ولولہ خیز خطاب ہوا۔شیخ الحدیث مفتی نذرتوحید نے اپنے خطاب میں کہاکہ تعلیم کے میدان میں کمپٹیشن کرنا چاہیے۔بغیر تعلیم کے آج کے اس کمپٹیشن کے دور میں بہتر نہیں کرسکتے۔ابھی وقت ہے خوب محنت کرے ۔مفتی نذرتوحید نےایک شعر پڑھتے ہوئے کہاکہ ’’دورنگی چھوڑ دوایک رنگ ہوجا،سراسر موم ہو یاسنگ ہوجا‘‘اسکے بعد حافظ محمد سمیع اللہ ولدمحمد بدرالدین سویا ڈیہہ، حافظ محمد ساجدولد محمد منور حسین منجھلی ڈیہہ، حافظ محمد عفان ولد محمد رستم قاسمی، حافظ محمد سعیدعالم ولد حافظ شمس الحق سرا ٹنڈی، حافظ محمد اسعد ولد مولوی سلامت کھرپوکا، حافظ محمود الحسن ولد مفتی محمد سیف اللہ قاسمی کرما ٹانٹر ٹنڈی، حافظ محمد حسین و لد مفتی سیف اللہ ، ان سات بچوں نے قرآن کریم کو حفظ مکمل کیا۔ موقع پر مفتی غلام رسول قاسمی پہرا ،مولانا الطاف گلواتی، مفتی محمد وصی سرکارڈیہہ ،مولانا محمد اسحاق قاسمی سرکار ڈیہہ،مولانا محمد جوہر قاسمی، مولانا اختر ہزاریباغ،مفتی محمد یونس قاسمی ہزاریباغ،قاضی شمس الحق قاسمی دارلقضاگریڈیہہ کے علاوہ ناواٹانڈ اونرا ٹھاکر چک امرا کبیر ڈیہہ، تیلو ڈیہہ، کرمی علاقہ قرب وجوار کے سینکڑوں کے تعداد میں علما وآئمہ کرام موجود تھے۔ انکے علاوہ مدرسہ کے بچوں نے تلاوت ،نعت، تقاریر، مکالمہ بھی پیش کیا۔ آخیر میں مدرسہ ہذا کہ مہتمم مولانا رستم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علما گریڈیہ آئے ہوئےمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اور نظامت کہ فرائض مولانا عبد الرزاق قاسمی استاذ مدرسہ ہذا نے انجام دیا۔