آل گریڈیہہ اسلامی کوئز کمپٹیشن کے لیے منعقد نشست میں علماء کا اظہار خیال
گریڈیہہ (نامہ نگار)ضلع کے کار گزار و فعال ادارے جامعہ عثمان بن عفان،کھوری مہوا میں اسلامی کوئز کمپٹیشن کے انعقاد کے حوالے سے مفتی غلام رسول قاسمی(مہتمم و شیخ الحدیث:دارالفلاح للبنات،پہرا)کی صدارت میں ایک نشست ہوئی،جس پورے ضلع سے اپنے اپنے علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے متعد علماء کرام نے شرکت کی۔
اپنی افتتاحی گفتگو میں جناب مولانا محمد الیاس مظاہری(مہتمم جامعہ و نائب صدر:جمعیۃ علماء گریڈیہہ)نے کہا کہ ہماری نئی نسل،خصوصاً نئی نسل کا وہ طبقہ جو مکاتب،مدارس،علماء اور ان کے حلقوں سے دور ہے،انہیں بنیادی دینی تعلیمات سے روشناس کروانا ہم سب کا فرض منصبی ہے۔اسی بیش قیمت مقصد کے پیش نظر اس کوئز کمپٹیشن کے انعقاد کی تجویز زیر غور ہے۔
کوئز کمپٹیشن کے اس تجویز کو موجود علماء کرام نے سراہا،اور اظہار خیال کرتے ہوئے اس کےلیے اپنی ذات سے مکمل محنت اور جد و جہد کی یقین دہانی کروائی۔اپنے صدارتی خطاب میں مفتی غلام رسول قاسمی نے کہا کہ میری ایک عرصے سے یہ خواہش تھی،اس طرح کا کوئی پروگرام منعقد ہو،جس میں نسل نو کو ان کی اپنی شان دار و درخشندہ تاریخ سے چیدہ چیدہ ہی سہی،ہم واقف کروا سکیں،الحمدللہ اسلامی کوئز کمپٹیشن،چترا کو دیکھ اور سمجھ کر ہمیں اس کےلیے سمت عمل متعین کرنے میں آسانی ہوئی۔
چترا سے آئے ہوئے آل جھارکھنڈ اسلامی کوئز کمپٹیشن کے کنوینر اور “ایک ہزار دینی سوالات و جوابات” کے مرتب مفتی محمد بن نذر رشیدی ندوی کا تعارف،سابقہ کوئز میں ان کی کارکردگی اور کوئز کے طریقۂ کار کے تعلق سے مختصراً گفتگو کرتے ہوئے نوجوان قلم کار وصحافی احمد بن نذر استاذ جامعہ رشید العلوم چترا (سب ایڈیٹر:ہادیہ ای میگزین) نے بتایا کہ یہ کتاب،جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے،دین کی بنیادی باتوں سے متعلق ایک ہزار سوالات و جوابات پر مشتمل ہے،کتاب کی متعدد خصوصیات کے ساتھ ساتھ ایک اہم اور قابل ذکر خصوصیت یہ ہے کہ ہر ہر جواب کے بعد اس کا حوالہ اور اخیر میں مع مطبع و سن طباعت کے،مآخذ و مراجع کی مکمل فہرست موجود ہے۔پچھلے دنوں میں چترا ضلع کی سطح پر منعقد کوئز میں تقریباً دوہزار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا،جس کوئی کے انعامی پروگرام لائیو ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے،اور سرچ کرکے دیکھی جا سکتی ہے۔انہوں نے کوئز کے تعلق سے کیے گئے مختلف سوالوں کے جواب بھی تشفی بخش انداز مین دیئے۔
علماء کے اتفاق سے کوئز کمپٹیشن تاریخ 31 اکتوبر 2022ء بروز اتوار اور رجسڑیشن،فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر طے ہوئی۔نیز مولانا محمد الیاس مظاہری کو کنویر بنایا گیا،ساتھ ہی مرکزی دفتر کے علاوہ پورے ضلع کو چار حلقوں میں تقسیم کرکے اس کے ذیلی دفاتر بنائے اور وہاں ذمہ داران متعین کیے گئے۔گریڈیہہ شہری حلقے سے مولانا عبدالستار،مولانا غلام مصطفی اور حافظ اکرم کو،پہرا حلقے مفتی مجاہد حسین قاسمی،مولانا شمشیر کاوش قاسمی اور قاری سجاد،جی ٹی روڈ حلقے سے مولانا جوہر اور کھوری مہوا حلقے سے مولانا محمد الیاس مظاہری ذمہ دار متعین کیے گئے۔
اس نشست میں شرکت اور اظہار خیال کرنے والوں میں، جناب مولانا عبدالستار صاحب امام وخطیب جامع خطیب مدینہ مسجد بروا ڈیہہ گریڈیہہ، جناب مولانا غلام مصطفی صاحب امام وخطیب جامع مسجد تیلوڈیہہ جناب مفتی مجاہد صاحب قاسمی امام مسجد قباء پار گھگرا پہرا، جناب مولانا گلزار صاحب قاسمی امام وخطیب نیو ٹنگرا مسجد کلکتہ، جناب مولانا منظور عالم صاحب مظاہری صدر مدرس مدرسہ تعلیم القرآن بسگی، جناب مولانا ذاکر صاحب ناظم جامعہ عائشہ للبنات گھوڑتھمبہ، جناب حافظ مقصود صاحب امام وخطیب مدنی مسجد کھریوڈیہ جناب مولانا شمشیر عالم قاسمی ناظم اعلیٰ نورالعلوم پہرا، جناب مولانا اشفاق صاحب قاسمی امام وخطیب مکی مسجد کھوری مہوا، جناب قاری عبدالحسیب صاحب مدرس جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا، جناب مفتی ارشد صاحب قاسمی امام وخطیب جامع مسجد خیرون، جناب قاری طارق صاحب پرسن، جناب حافظ شمش الاسلام صاحب پرسن، جناب حافظ اکرم صاحب امام وخطیب جامع کھٹا جناب قاری سجاد صاحب عرفانی استاذ دارالفلاح للبنات پہرا ترجمان جھارکھنڈ جناب ممتاز عاطف صاحب جھارکھنڈی، جناب معراج صاحب پرنسپل جےیواے پبلک اسکول کھوری مہوا، جناب حافظ جابر صاحب جھلک ڈیہہ، حافظ ارشاد صاحب مدرس جےیواے پبلک اسکول کھوری مہوا ………… وغیرہ کے نام خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر میں۔اخیر میں صدر مجلس کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا۔