رانچی19جنوری: انجمن اسلامیہ رانچی کے ذریعہ چل رہےانجمن اسلامیہ اسپتال کےخاتون وارڈ 9بیڈ کےافتتاح کے ساتھ ہوا۔موقع پر ہسپتال میں مفت دانت چیک اپ کیمپ کا بھی افتتاح کیا گیا۔یہ افتتاح جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کے چیرمین محمد کمال خان ،انجمن اسلامیہ کے چیرمین الحاج ابرار احمد، مشہور عالم دین الحاج مولانا سید تہذیب الحسن کے ہاتھوں ہوا۔کیمپ میںدہلی کے مشہور ڈاکٹر امبوج کمار کے ذریعہ مفت علاج کے ساتھ مفت دوا بھی دیا گیا۔ موقع پر محمد کمال خان نے کہا کی خاتون وارڈ میں بیڈ لگ جانے سے ہسپتال میں خاتون مریضوں کو فائدہ پہنچے گا۔انجمن اسلامیہ انتظامیہ ہسپتال میں زیادہ زور دے کر بہتر سہولت مہیا کرا رہی ہے ۔یہ مثبت پہل ہے۔بہتر سہولت ہونے سے اس ہسپتال میں خاتون مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ہسپتال احاطے کا ماحول کافی صاف ہے ۔ ہسپتال میں بہت سے مشہورومعروف ڈاکٹر ہیں۔انجمن اسلامیہ کے ذریعہ بہتر کام کئے جانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کی انجمن کمیٹی سماجک معاملے میں بہت فعال ہے۔اس کو چاہئے کہ تعلیم ،صاف صفائی میں اور بڑھ چڑھ کر کام کرے۔انجمن اسلامیہ کے چیرمین الحاج ابرار احمد نے اس موقع پر بتایا کی انجمن اسلامیہ ہسپتال میں ابھی بہت ساری سہولت دستیاب ہے۔ جس سے شہر کے غریب ،غربا ،سمیت بڑی تعداد میں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انجمن اسلامیہ کی مسلسل کوشش ہے کے ہسپتال کو جدیدترین آلات سے جوڑ کر بہتر بنایا جائے۔اس موقع پر الحاج مولانا سید تہذیب الحسن رضوی، منظر امام، محمد کاظم قریشی،حاجی مختار احمد،محمد شہزاد،محمد نجیب، محمدخلیل، محمد حسنین، محمد شاہد، ندیم کے علاوہ کئی لوگ موجودتھے۔
