گولہ/رانچی
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی کی نگرانی میں ریاست جھارکھنڈ میں یکم مئ 2022 مطابق 29 رمضان المبارک 1443 ہجری بروز اتوار ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے زیراھتمام عیدالفطرکاچاند دیکھنے کے لیئے کل ساٹھ مقامات میں انتظام کیئے گئے تھے جہاں سے انتیس کاچاند دیکھنے کی کوشش کی گئ پیرمیں ہیئرکریک اور پلاسٹرکے باوجود ناظم اعلی مولاناقطب الدین رضوی درگاہ کمیٹی رسالدارکے نظم ونسق کے مطابق قاضیان شرع، مفتیان کرام، علماء دین، ائمہ مساجد اور ذمہ داروں کے ساتھ احاطہ درگاہ حضرت قطب الدین رسالداررحمۃ اللہ علیہ میں شریک ہوے، انتیس کوعدم رویت کی بناپر ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے تیس روزے مکمل کر3 مئ 2022 بروز منگل عیدمنانے کافیصلہ لیااور تیس رمضان المبارک کو عیدالفطر کی نماز اداکرنے کے لیئے ناظم اعلی ڈاکٹروں کی صلاح پر آبائ وطن بیٹول خرد گولہ (رامگڑھ) تشریف لے گئے جہاں 3 مئ کو عیدالفطرکی نماز اداکرنے کے بعد ناظم اعلی اہل خانہ اور احباب کے ساتھ اپنی والدہ مرحومہ مغفورہ کی تربت پاک پر عقیدت مندانہ حاضری دی اور ناظم اعلی کی والدہ کی تربت پاک پر چادرپیش کی گئ، گل پوشی گلاب باری، عطربیزی ہوئ، بارگاہ رسول انام صلی اللہ علیہ وسلم میں سلام پیش کیاگیاقل خوانی ہوئ اور پھر ایصال ثواب کیاگیادریں اثناناظم اعلی نے کہاکہ ایک اولاد کے لئے ماں بڑی عظمت، برکت، دولت اور شان ہے جن کے قدموں کے نیچے جنت ہے اللہ تعالی نے سورہ بقرہ میں اپنی عبادت کے تذکرہ کے فورابعد ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک جیسی عبادت کاتذکرہ فرمایا، انہوں نے ہرشخص مردوزن کو والدین کریمین کے تئیں وفاداررہنے اور ان کی خدمت کرنے پربل دیااس موقع پر ناظم اعلی کے والد گرامی مولوی نسیم الدین قادری نعیمی، بیٹول کلاں پنچایت کے مکھیاامیدوارذاکراختر، داؤد عالم، خوشتر رضوی، سبطین رضا، مولاناشبیرعلی، غلام محی الدین، عسجدرضا، نعمت رضا، اجمعین، کامران، رامش قدسی، عزیزہ کاشفہ بزمی، ذیشان علی، مختارانصاری وغیرھم شامل تھے