

رانچی: سولکوٹ رانچی کے نماز گاہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔افطار سے قبل ملک میں امن چین، خوشحالی اور بھائی چارگی کی دعا مانگی گئی۔ افطار پارٹی کا انعقاد کرنے والوں میں پپو، آفتاب، محمد فیصل، محمد قیوم، محمد شمیم محمد شاہد، شاہد ٹکلو کے علاوہ ایڈووکیٹ شمیم، وکیل ہمایوں الرشید، ایڈوکیٹ ایم ایس ولی، محمد علی، پرویز عالم، محمد محب الحق، شاہد حسین، محمد پرویز عالم، محمد ذیشان، ایڈووکیٹ محمد اقبال سمیت کئی لوگ شامل تھے۔