مکتب ملت مسجدبالوماتھ میں جلسہ انعامیہ وسالانہ تعلیمی مظاہرہ


بالوماتھ: 18؍مارچ 2022 بروز جمعہ شب براءة کی رات مکتب ملت مسجد بالوماتھ میں مکتب کا سالانہ انعامی تقریب منعقد کیا گیا، سال بھر میں مختلف مقابلہ جات میں شریک ہوکر اول، دوم، سوم مقام حاصل کئے گئے طلباو طالبات کے درمیان مہمانوں کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے،
انعامی تقریب میں طلباو طالبات کی طرف سے حمد، نعت، مختلف عناوین پر تقاریر، حفظ حدیث، اسماء حسنیٰ جیسے بامعنی ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے،

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے مکتب کے مدرس جناب مولانا عابد صاحب مظاہری نے مکتب کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مکتب ملت مسجد کے طلبا و طالبات میں دینی شعور بیدار کرنے، اور انہیں دین پر قائم رکھنے کے لئے اول دن سے ہی دینی تعلیم کو اہمیت دیتے ہوئے اسکول کی سطح پر مختلف سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں، سال بھر طلبا و طالبات کے درمیان مختلف مقابلہ جات کا اہتمام کرتے ہوئے انہیں انعامات سےنوزاجاتاہے، اس موقع پر انہوں نے طلبا و طالبات کو مفید ہدایات سے بھی نوازا،

انعام پانے والا بچوں کے نام اس طرح ہیں، رخسار ابرار، سہیل محبوب، مہوش آفتاب، فلک شعیب، سمیہ اِمتیاز، ادیبہ عابد، حوصلہ افزائی میں انعام ان حضرات نے دیئے، جناب محمد ابرار صاحب، جناب ماسٹر انور صاحب، جناب محمد عاشق صاحب، جناب محمد شمشاد صاحب، محلّے کے باقی لوگ بھی اجلاس میں شریک تھے،
اس موقع پر حاضرین کے لئے تواضع کا اہتمام کیاگیا تھا، اخیر میں مولانا عابد صاحب کی رقّت آمیز دعا سے پروگرام اختتام کو پہنچا،