رانچی13جنوری: عام جنتا ہیلپ کے ذریعہ آج 13 جنوری 2019 کو گوالاٹولی تبارك انکلیو میں گولڈن کارڈ 300 مستفیدین کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ معلوم ہو کہ کچھ مہینہ پہلے عام جنتا ہیلپ لائن کے طرف سے ہند پیڑھی حلقہ میںکئی جگہ کیمپ لگوا کر آیوشمان کارڈ بنوایا گیا تھا۔تاکہ اس علاقہ کے لو گوںکو ادھر ادھر کارڈ بنوانے کے لیے بھٹکنا نہ پڑے۔ کارڈ بن کر آنے کے بعد آج تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے عوام جنتا ہیلپ لائن کے چیئرمین محمد اعجاز گدی نے کہا کہ آیوشمان بھارت غریبوں کے لئے اب تک کی سب سے بڑی منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کی کمی کے وجہ سے غریب شخص اپنا علاج ٹھیک سے نہیں کرا پاتے تھے جس کی وجہ سے اقتصادی فقدان کے سبب بہت سے غریبوں نے بے وقت اپنی جان دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اب پیسے کی کمی کے وجہ کر اب کسی بھی شخص کاعلاج نہیں رکے گا۔سرکار نےپریوار کے ہر رکن کے علاج کے لئے 5 لاکھ روپے دے رہی ہے۔محمداعجاز نے کہا کہ اس پیسے سے آپ کو کسی بھی بہتر سے بہتراسپتال میں 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکتے ہیں۔ اس موقع پر حاجی فیروز جیلانی، حاجی جسیم، گل محمد گدی، قادر گدی، ندیم اقبال سمیت کئی لوگ موجود تھے۔