فرش سے عرش تک پہونچے راشد عمران

رانچی13جنوری:محنت سے مقام ملتا ہے۔ دل میںلگن ہو اور کچھ بہتر کرنے کا جذبہ اور حوصلہ ہو تو کوئی کام مشکل نہیں ہے۔اپنے زندگی کا مقصد طے کر آگے بڑھتے رہے تو کامیابی ضرور ملے گی۔ایسا ماننا ہے راجدھانی رانچی واقع تیواری ٹینک روڈ کے رہنے والے نوجوان کاروباری راشد عمران کا۔راشد عمران سنگھرشوں سے کافی کچھ سیکھا ہے۔انکے والد محمد سلیمان بہاراسٹیٹ بورڈ ٹرانسپور کارپوریشن میں ڈرائیور تھے۔اب ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔راشد عمران کی گھر کی مالی حالت اچھی نہیں تھی۔انکے والد جہاں کام کرتے تھے وہاں کے ملازمین کو کئی سالوں تک تنخواہ نہیں ملتے تھے۔ایسی حالت میں بھی راشد نے اپنی پڑھائی جاری رکھی۔انکا ابتدائی تعلیم سنت پال اسکول سے ہوئی۔وہیں سے انہوں نے میٹرک پاس کیا۔انٹرمیڈیٹ کا ایگزام مولانا آزاد کالج سے پاس کی۔ گریجویشن کی پڑھائی کے لیے مرواڑی کالج میں داخلہ کرایا۔لیکن کسی وجہ کر آگے کی پڑھائی جاری نہیں رکھ سکے۔گھر کے مالی حالات ٹھیک نہیں رہنے کے وجہ کرانہوں نے پڑھائی کے دوران ہی ڈیلی مارکیٹ کے دکان میں نوکری کرنی شروع کی۔وہاں انہیں 02روپے ہر دن ملتا تھا۔آگے کمانے ک لیے اپنے والد سے رائے مشورہ لی۔والد کے ساتھ سلی گوڑی گئے اور وہاں سے چائے پتی لاکر بیچنےلگے۔اسی بیچ انکا ہاتھ ٹوٹ گیا۔اس سے انکا چائے پتی کا کام ختم ہوگیا۔اسکے بعد وہ نوکری کرنے کا فیصلہ لیا۔سال2006-07میں یوریکا فوبرس میں انکا انتخاب ہوا۔وہاں ایک سال کام کرنے کے بعد انہوں نے ایم این سی ریلی گیئر میں بطور ریلینشپ منیجر جوائن کیا۔وہا کام کرتے ہوئے سی اے جتیندر جین سے رابطہ کیا۔مسٹر جین نے راشد عمران سے تیس ہزار روپے کا خرچ بتایا۔راشد نے ہر ماہ کچھ پیسہ مسٹرجین کو دیتا رہا۔ جین کے مدد سے2009 میں انہوں نے سیف ایکواکئیر پرائیویٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی کھولی۔اس کے ذریعہ سے واٹر پیوریفائر بنانا شروع کیا۔ڈومیسٹک سے لیکر کارپوریٹ کمپنیوں کے لیے واٹر پیوروفائرپروڈکٹ تیار کرنے لگے۔فی الوقف انکی کمپنی میں 8ہزار سے لیکر2لاکھ90ہزار تک کے واٹر پیوریفائر،واٹرپیکیجنگ پلانٹ کے لیے پروڈکٹ بنایا جاتاہے۔انکے ہنر اور محنت کو دیکھ کر ویمل واٹر سولویشن کمپنی،بجاج کمپنی نے انہیں واٹر پلانٹ کےآلات کے لیےاختیار دیا ہے۔راشد عمران نے بتایاکہ حال ہی میں راجدھانی رانچی کے ہیتو بستی میںایک مینرل واٹر پلانٹ لگائے ہیں۔اس طرح راشد عمران نے فرش سے عرش پر پہونچنے میں کامیابی پائی۔اور اس طرح راجدھانی کے ابھرتے ہوئے کاروباری کے فہرست میں شامل ہوئے۔انکے ذریعہ تیار کی گئی واٹر پیوریفائر سیف ایکواکئیر بازار کاپسندیدہ برانڈ بن چکا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ محنت و ایمانداری سے مقام حاصل ہوتے ہیں۔نوجوانوںکے تئیں اپنے پیغام میں کہاکہ محنت ولگن سے کام کریں تو اپنے مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔کسی بھی حلقہ میں ایمانداری بہت ضروری ہے۔