دمکا: دارالعلوم ڈھاکہ میں زیر صدارت حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب قاسمی صدر دینی تعلیم بورڈ جمعیت علماء جھارکھنڈ یک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا خالد صاحب قاسمی ناظم دینی تعلیم بورڈ جمعیت علماء ہندنئی دہلی نے شرکت فرمائی۔ضلع دمکا کے مدارس، مکاتب کے مدرسین و ائمہ مساجد نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ یہ تربیتی و تدریسی مجلس دو نشستوں پر مشتمل تھی۔جس میں طریقہ تعلیم، تعلیمی نظام و نصاب تعلیم وغیرہ کے متعلق حضرت مولانا خالد قاسمی نے بیان فرمایا۔ تربیتی مجلس میں شرکت کرنے والوں میں مولانا محمد رفیق عالم، مولانا حکیم شمس الدین، حافظ محمد انصار،حافظ عبدالغفار، مفتی آفتاب عالم قاسمی،مولانا محمد قاسم، مولانا محمد صدیق، مفتی عبدالرحمان، حافظ نسیم الدین، مولانا سراج، مولانا عبدالحلیم، حافظ فرقان، مولانا نوشاد، حافظ محبوب، وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ آخر میں حضرت مولانا محمد رفیق صاحب کی دعا پر مجلس اختتام کو پہونچی۔