رانچی/گڈا: جمعیت علماء جھارکھنڈ کا ایک نمائندہ وفد جمعیت علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا اسرارالحق مظاہری، جمعیت علماء ضلع رانچی کے صدر حضرت مولانا اصغر مصباحی، جمعیت علماء جھارکھنڈ کے نائب صدر حضرت مولانا نعمت اللہ قاسمی کے قیادت میں آج بتاریخ 23 اگست 2021 کو بمقام مدرسہ حسینیہ ملکی مہگامہ ضلع گڈا میں ایک انتخابی نشست ہوئی۔ جس میں 7 بلاک کے لوگ شامل ہوئے۔ انتخابی نشست کی صدارت جمعیت علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا اسرارالحق مظاہری نے کی۔ تعارفی گفتگو جمعیت علماء ضلع رانچی کے صدر حضرت مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی نے کی۔ مولانا مصباحی نے اپنے خطاب میں جمعیت علماء ہند کا انتخاب عمل میں کیسے آیا۔ اسکی ضرورت کیوں پیش آئی۔ اس پر پوری تفصیل سے روشنی ڈالی۔وہیں جمعیت علماء جھارکھنڈ کے نائب صدر حضرت مولانا نعمت اللہ دمکا نے کہا کہ جمعیت علماء کیا ہے۔اس میں کیسے جڑے اور جڑکر کیسے کام کریں۔ ہر کام کو آپسی اتحاد اتفاق رائے سے کام کرنا ہے۔ اس جماعت میں ہمارے اکابرین کی بڑی قربانی ہے۔ نشست کی نظامت حضرت مولانا اقبال نے کیا۔ صدر کے لئے نام پیش کرنے کو کہا گیا۔ بالاتفاق رائے سے حضرت مولانا عبدالعزیز مہتمم جامعہ حسینیہ ملکی کو صدر بنایا گیا۔ جنرل سکریٹری مفتی محمد نظام الدین قاسمی کو بنایا گیا۔نائب صدر ماسٹر عبدالحفیظ اسلام پور، مفتی عبدالرحمان، مفتی اقبال کوبنایا گیا۔ نائب ناظم مفتی سفیان قاسمی، مولانا محمد سلیم الدین، مولانا حاجی منصور قاسمی، حاجی عبدالرزاق اور خازن حاجی ولی الدین موہن پور کوبنایا گیا۔ حضرت مولانا اسرارالحق مظاہری کی دعا پر انتخابی نشست اختتام پذیر ہوئی۔ موقع پر مفتی سفیان، مفتی زاہد مولانا حسیب، حاجی منصور، حاجی عبدالرزاق سمیت کئی لوگ شامل تھے۔