داخلہ فام پر اپنی تفصیل لکھ کر واٹس ایپ نمبر 7979708916 پربھیج دی
چترا: جامعہ رشید العلوم چترا (جھارکھنڈ ہندوستان کا قدیم، مرکزی ،دینی تعلیمی ادارہ ہے) ۔اسکی دینی وعلمی خدمات کادائرہ ایک صدی پر محیط ہے ۔اس ادارہ کے فیضیاب حفاظ علماء وفضلاء کی ایک کثیر تعداد پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اور دینی وعلمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گذشتہ سال لاک ڈاؤن کے وجہ سے تعلیم کابڑانقصان ہوا۔ تاہم تاخیر کے ساتھ کچھ درجات کا تعلیمی سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ امسال بھی صورت حال ویساہی ہے ۔اسلئے جامعہ رشید العلوم کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جامعہ رشید العلوم کے تمام شعبہ جات از ابتداء تادورۂ حدیث تک میں آن لائن داخلہ لیکر تعلیم کاسلسلہ شروع کیا جائے۔ مذکورہ باتیں
محقق زماں قاضی شریعت حضرت اقدس الحاج علامہ ومولانا مفتی نذر توحید صاحب مظاہری رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وشیخ الحدیث و مہتمم جامعہ رشیدالعلوم چترا و صدر شوری مظاہرعلوم سہارنپور یو پی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ خواہشمندطلبه ۳۰ شوال المکرم ۱۴۴۲ھ مطابق ۱۲ جون ۲۰۲۱ تک داخلہ کی کارروائی آن لائن حاصل کرلیں ۔ جامعہ رشد العلوم کی جانب سے جاری کر دہ داخلہ فام پر اپنی تفصیل لکھ کر واٹس ایپ نمبر 7979708916 پربھیج دیں ۔اور داخلہ فیس مبلغ پانچ سو( 500 ) روپے جامعہ کے درج ذیل اکاؤنٹ میں بھیج کر بینک کارسید یا اسکرین شارٹ کو اسی واٹس ایپ نمبر پربھیج کر دفتر کو مطلع کریں ۔تا کہ آپ کاداخلہ منظور کر کے آن لائن تعلیم سے آپ کو جوڑاجاسکے ۔ ملاحظہ :۔کوو ڈ 19کے پیش نظر حالات کے معمول پر آنے تک آن لائن تعلیم ہوگی اور حالات معمول پر آنے کے بعد تمام طلبہ کو جامعہ بلالیا جائیگا۔ ۲۔ داخلہ فارم دوطرح کا ہے ۔ (الف ) داخلہ فارم برائے قدیم و جد ید طلبہ(ب)جد ید داخلہ فارم جوطلبہ شعبان المعظم ۱۴۴۲ھ میں جامعہ میں داخلہ لیکر تعلیم حاصل کر رہے تھے ۔ ان کے داخلہ کی تجد ید ہوگئی ان سے داخلہ فیس نہیں لیا جائیگا۔ ۳۔ جدیدطلبہ کو داخلہ امتحان کے سلسلے میں وقت اور تاریخ سے مطلع کر دیا جائے گا۔نوٹ: مزید معلومات کے لئے حضرت مولانامفتی شعیب عالم صاحب صدرالمدرسین جامعہ رشید العلوم چترا(9934189559 اورحضرت مولانا آفاق عالم صاحب استاذ جا وم چترا( 9304629028) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔A/C Name: Madrasa Rashidul Uloom A/C Number: 481 410100000662 IFSC Code: BKID0004814 Bank Name: Bank of India