مولانا محمود مدنی کو قومی صدر جمعیۃ علماء ہند منتخب کیے جانے پر جھارکھنڈ میں خوشی کا ماحول: مفتی قمر عالم قاسمی

مولانا سید محمود اسعد مدنی کو قومی صدر اور مولانا حکیم الدین قاسمی کو کارگزار جنرل سیکریٹری منتخب کیے جانے پر پورے جھارکھنڈ میں خوشی کاماحول ہے

رانچی:صدر محترم ، امیرالہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری نور اللہ مرقدہ کے انتقال کے بعد قائد ملت،جانشین فدائے ملت، نبیرہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی کو جمعیۃ علماء ہند کا قومی صدر اور حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی کو کارگزار جنرل سیکریٹری منتخب کیے جانے پر پورے جھارکھنڈ میں خوشی کا ماحول ہے. جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے تمام صوبائی وضلعی صدور و نظماء،اراکین وممبران صدر جمعیۃ علمائے ہند حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی وجانباز کار گزار جنرل سکریٹری حضرت مولانا عبدالحکیم صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اللہ سے یہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ ان دونوں حضرات کی ذات سے ملت اسلامیہ کو اس پرآشوب دور میں عظیم سے عظیم تر فائدہ پہنچے گا ان شاء اللہ. مبارک باد پیش کرنے والوں میں مولانا اسراالحق صاحب صدر جمعیۃ علماء جھارکھند،مولانا محمدصاحب مہتمم مدرسہ حسینیہ رانچی ونائب صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ حافظ افروز صاحب سابق خازن جمعیۃ علماء جھارکھنڈ ،حاجی کلیم صاحب مولانا احمد صاحب حاجی ظہیرالاسلام صاحب حافظ خورشید صاحب مولانا شعیب اختر صاحب ارکان عاملہ جمعیۃ علماءجھارکھنڈ، شاہ عمیر صاحب خازن جمعیۃ علماء جھارکھنڈ، مولانا قاری اسجد صاحب سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمیعت علماء جھارکھنڈ، جمیعۃعلماء ضلع رانچی،لوہردگا،سمڈیگا،دیوگھر،جامتاڑا،چترا،سرائےکیلاکھرساواں،دھنباد، صاحبگنج،گڈا،پاکوڑ،رامگڈھ،کوڈرما،دمکا کھونٹی، گملا اور گریڈیہ کے تمام صدورونظماء واراکین کے علاوہ جناب حافظ ابوبکر صاحب، جناب ڈاکٹر عابد اختر صاحب، جناب ڈاکٹر شہباز صاحب، جناب ڈاکٹرنذر العابدین صاحب، جناب ڈاکٹر طارق عزیز صاحب، اسلم سعید صاحب، قاری اخلد ،قاری رضوان قاری مشتاق قاری جہانگیر مہتمم مدرسہ صوت القرآن، مولانا انس امام وخطیب مسجد جیلانی مفتی سفیان صاحب گڈا، قاری خورشید صاحب مہتمم مدرسہ انوار صحابہ حاجی فیروز صاحب صدر جمعیۃ الراعین،حاجی ہاشم صاحب صدر نیو ڈیلی مارکٹ، عبدالمنان صاحب صدر جمعیۃ العراقین،مولانا سلطان صاحب ومولانا سلیم الدین صاحب جمشیدپور جناب نجیب صاحب اور عادل رشید صاحب وغیرہم شامل ہیں۔

حضرت مولانا مفتی قمر عالم قاسمی
عالی جناب شاہ عمیر صاحب