ملک کے مشہور علماء کرام کی ہوگی شرکت: مولانا موسوی
حسین آباد09جنوری() جھارکھنڈ کے مشہور عالم دین حضرت مولانا سید موسوی رضا کے والدماجد سماجی کارکن سید علی رضا ماسٹر کا چہلم کی مجلس امام باڑہ وقف واسلا بیگم حسین آباد جپلا پلامو میں ہونا ہے۔ واضح رہے کہ سید علی رضا ماسٹر کا انتقال 14 دسمبر کو رانچی واقع rims کے ہسپتال میں ہو گیا تھا۔ ان کا نماز جنازہ 15 دسمبر کو آبائی گاؤںحسین آباد میں ہوا اور وہیں سپردخاک ہوئے۔ ان کےانتقال کی خبر پر بہت سارے اسکول اور مدرسوں میں قرآن خوانی کر ایصال ثواب کیا گیا تو کئی اسکولوں میں دو منٹ کے خاموش رہ کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جس میں اردو ماڈل مکتب حسین آباد ، کنیا اسکول، مکتب امامیہ حسینیہ چندن پٹی بہار،اور اسی طرح کئی مدرسوں میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کرائی گئی جس کا شکریہ مولانا موسوی رضانے ٹیلی فون کر ادا کیا۔ ان میںمولانا ندیم بھی شامل ہیں۔ لہذا انہیںکی دعامغفرت کے لئے مجلس چہلم منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مجلس میں ملك کے مشہور علماءکرام و شعراکرام تشریف لارہے ہیں۔ جن میں بنارس سے رشی بنارسی، گوپال پور بہار سے سید جاوید گوپالپوري،نظامت سید سجاد رضوی کریںگے۔جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی سے خطیب انقلاب الحاج مولانا سید تہذیب الحسن رضوی امام وخطیب مسجد جعفریہ رانچی پہلی مجلس کو خطاب فرمائیںگے۔دوسری مجلس کو شیعہ پرسنل لابورڈ کے چیئرمین و ترجمان مرزایعسوب عباس لکھنؤ خطاب کریں گے ۔تیسری مجلس کوحضرت مولانا سید کلب روشید دہلی خطاب کریں گے۔ چوتھی مجلس کومولانا سید محمد میاں قبلہ خطاب کریں گے۔ مولانا سید موسوی نے بتایا کی عورتوں کی مجلس ٹھیک شام 06 بجے شروع ہو جائے گی۔ جسے مشہور ذاكره تنظیم ناصر عابدی دہلی خطاب کریں گی۔مومنین سے اپیل ہے کہ مجلس میں شریک ہو کر شکریہ کا موقع دیں۔ مجلس چہلم میں بطور مهمان خصوصی ممبر اسمبلی شیو پوجن مہتا،ڈیویزنل افسر کندن کمار، ڈیویزنل پولس افسر منوج کمار سنگھ، مولانا وفا حیدر بہاری، مولانا قیصر رضا بہار، علی کمی لکھنو،گوہر ایجنسی لکھنئو،لائیو ٹیلی کاسٹ ون چینل ممبئی، علی چینل مظفر نگر، مولانا ذکریا، مولانا یاقین،حیدر سمیت کافی تعداد میں علما ومعزز لوگ شامل ہوںگے۔