شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین بنے افضل عباس

رانچی: جھارکھنڈ کے مشہور و مقبول عالم دین حضرت مولانا سید موسوی رضا نے کہا کہ بہار شیعہ وقف بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین بنے افضل عباس۔ان کے آنے سے پورے بہار اور جھارکھنڈ میں شیعہ سماج میں خوشی کی لہر ہے۔ یہ ایک ایسا سماجی کارکن ہیں جن کی مقبولیت جتنا شیعہ میں ہے اتنا ہی سنی مسلمانوں میں بھی ہے۔ افضل عباس بہار کے مقبول سماجی کارکن سید جاوید حسین کے رشتہ دار ہیں۔ وہیں سید جاوید حسین نے کہا کہ آج کے دور میں جب ایک محلہ کے ایک گلی کا چناؤ ہوتا ہے تو وہاں دس سے زیادہ لوگ امیدوار ہوتے ہیں۔ لیکن افضل عباس کی مقبولیت اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بہار شیعہ وقف بورڈ کے چناؤ میں بلا مقابلہ کامیاب ہوتے ہیں۔ وہی جھارکھنڈ حج کمیٹی کے ممبر نیز مسجد جعفریہ رانچی کے امام و خطیب حضرت مولانا حاجی سید تہذیب الحسن رضوی نے کہا کہ آج کے وقت میں ایسے ہی ایماندار نوجوان کی ضرورت ہے ۔ان کے آنے سے رکے ہوئے کام جلد ہی شروع ہوں گے۔ وہی افضل عباس نے کہا کہ سرکار نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے انشاء اللہ ہم اس پر کھرا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ بورڈ کے ذریعہ جو کام ہے وہ کیے جائیں گے۔ وہیں سینئر کانگریس لیڈر سید حسنین زیدی نے کہا کہ افضل عباس یہ ایسا نام ہے جس سے لوگ سن کر سمجھ جاتے ہیں کہ وہ بول دیے ہیں تو کام ہو گا۔ کیونکہ ان کا کام بولتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ افضل عباس بلامقابلہ چنے گئے۔ مبارکباد دینے والوں میں مولانا سید موسوی رضا،مولانا سید تہذیب الحسن رضوی، سید جاوید حسین، صحافی عادل رشید، سید حس نین زیدی، ارشاد حسین، ببلو ب بھا، شمشاد سمیت دوست رشتے داروں نے بھی مبارکباد دی ہے۔