رگھور حکومت دوبار ہ بنے یہی میری دعا ہے:حاجی عبدالرئوف گدی

رانچی28نومبر(خبر آنلی)رسالدار باباکے مزار پر مانگی دعا قبول ہوگی۔اور میں اسکے لیے دعا کرتا ہوں کہ بابا کے مزار پر رگھورداس حکومت کے لیے جو دعا کی گئی ہے بابا اسے قبول کرے اور پھر سے رگھورداس حکومت قائم ہو۔مذکورہ باتیں حضرت قطب الدین رسالدار بابا درگاہ کمیٹی کے چیرمین حاجی عبدالرئوف گدی نے کہی۔وہ 28نومبر کو صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ رگھورداس کے دورحکومت میں بے انتہا کام ہوئے ہیں۔یہ کام سبھی سماج کے ماننے والوں کا ہوا ہے۔کسی ایک سماج کا نہیں ۔حاجی عبدالرئوف گدی نے کہاکہ میری ذاتی رائے ہے کہ رگھورداس سے بہتر اب تک کوئی کام نہیں کیا ہے۔درگاہ کاکام رسالدار بابا نے رگھورداس سے لیا۔مسافر خانہ بنا،ہوسٹل بنا،اسپتال بناوغیرہ وغیرہ۔میری ذاتی طور پر جھارکھنڈ کے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ بی جے پی کو ہر جگہ سے کامیاب بنائیں۔اگر کسی کو پڑھائی لکھائی میں پریشانی ہے،کسی کو روڈ نالی بنوانی ہے،چھوٹا چھوٹا فلائی اوور بنوانی ہےاور اس طرح کے جو بھی کام ہوںگے وہ کام میں کرائوںگا۔آپ لوگ بی جے پی کواپنے ووٹ سے کامیاب بنائے۔حاجی عبدالرئوف گدی نے ایک سوال پر کی کیا آپ بھاجپا کے لیے تشہیر کا کام کریںگے جس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں بس رگھورداس کے حکم کا انتظار کر رہاہوں۔ وہ جہاں بولیںگے ہم وہاں جاکر کام کریںگے۔ہم جمشید پور میں جاکر رگھورداس کے حق میں لوگوں سے ووٹ بھی مانگیںگے۔حاجی عبدالرئوف گدی نے کہاکہ 2012میں ہم بھاجپا کے ممبر بنے ہیں۔

حاجی عبدالرئوف گدی نے کہاکہ 2012میں ہم بھاجپا کے ممبر بنے ہیں

watch video
https://youtu.be/9DC4j4gfp2o

رگھورداس جہاں بولیںگے ہم وہاں جاکر کام کریںگے