پلوامہ کے شہید جوانوں کی یاد میں لہو بولے گاٹیم نے لگایا خون عطیہ کیمپ
لہو بولےگا ٹیم بلڈ ڈونیشن بیداری اور کئی اہم مدوں پر ورکشاپ منعقد کرے گی
رانچی20فروری(عادل رشید)پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت ،اعزاز میں خون کا عطیہ کیمپ ہیلتھ پر کام کررہے سماجک تنظیم لہو بولے گا ٹیم رانچی کی طرف سے آج نیو ڈیلی مارکیٹ ٹیکسی اسٹینڈ، مین روڑ رانچی میں منعقد ہوا ۔جس کا افتتاح ڈاکٹرریمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹرڈی کے سنگھ رانچی ریلوے ڈیویزن افسر نیرج کمار،بارکونسل کےایڈووکیٹ کندن،اے کے رشیدی،لہو بولےگا ٹیم کے سرپرست ڈاکٹر اسلم پرویز،بشیر احمد ،ٹی اے سی جھارکھنڈ سرکار کےرتن تركي،ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ مولانا قطب الدین رضوی،محمد ہاشم،وسیم رضا،ڈاکٹر اے کے شریواستو،ڈاکٹر بملیش کمار،حاجی عمر بھائی ،راجیش گپتا چھوٹو، محمد وارث ،مشہور سماجی کارکن ٹیم کے اکٹیو ندیم خان کی موجودگی میں ہوا۔پروگرام میں پلوامہ کے شہید جوانوں کی یاد میں 2منٹ کی خاموشی اختیار کر خراج عقیدت پیش کی گئی۔پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید جوانوں کی یاد میں 40 یونٹ خون دیا گيا۔جس میں 13 یونٹ rims کواور 27 یونٹ صدر ہسپتال کو دیا گیا۔آئے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ یہ لہو بولے گا ٹیم رانچی اپنے بہتر اور نیک کاموں سے پہچانی جاتی ہے۔ لہذا یہ نام کافی کم وقت میں آج کے وقت میں کافی مشہور ہو چکی ہے۔لہو بولے گا ٹیم رانچی کے ندیم خان، ارشد قریشی، محمدبابر،ساجد عمر،محمدسونو، محمد شاہد ایوبی،محمد جنید، عمران رضا انصاری، نواب چشتی، محمد آصف احمد گڈو، محمد عادل، لاڈلے خان، محمد سرفراز سڈڈو،محمد فہیم وغیرہ موجود تھے ۔rims بلڈ بینک کے ڈاکٹر راگنی،محمد رضوان احمد، جینت کمار، کمل کمار،یوگیندر کماراور صدر ہسپتال بلڈ بینک کے سشیلا كجور، گیتانجلی چودھری، عمران انصاری،محمد احمدمصطفی،محمد ہاشم نے اپنا اہم کردار ادا کیا ۔صحت عامہ پر کام کررہےسماجک تنظیم لہو بولے گا ٹیم رانچی آگے بھی اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے مختلف کالجوں میں کیمپ لگائے گی۔ ساتھ ہی لہو بولےگا ٹیم بلڈ ڈونیشن بیداری اور کئی اہم مدوں پر ورکشاپ منعقد کرے گی ۔
ناظم اعلیٰ مولاناقطب الدین رضوی، ساجد عمر،ارشد قریشی وغیرہ نے دیا خون
رانچی20فروری()ریاست جھارکھنڈ کے مشہورومعروف عالم دین ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ مولاناقطب الدین رضوی نے کشمیرکے پلوامہ میں دہشت گردانہ کارروائی میں جان کی بازی لگانے والے آرمی کے جوانوں کی یاد میں اور ملک کی حفاظت کے لئے لہوبولیگاٹیم کے زیراہتمام منعقدبلڈڈونیشن کیمپ میں حصہ لیا۔ اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپناخون عطیہ کراس بات کاعزم مصمم کیاکہ پاکستانی آتنکوادیوں کوجڑ سے مٹانے کے لئے پاکستان کوسبق سکھاناضروری ہے ۔پلوامہ میں جوکچھ ہوا وہ بہت ہی دردناک ہے۔ اور اب برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔ اس لئے مرکزی حکومت بلاتاخیرخون کابدلہ خون لینے کی کارروائی کرے۔ ملک کاہرباشندہ حکومت کے ساتھ کھڑاہے۔ ناظم اعلیٰ کے بلڈ ڈونیشن کرنے سے رضاکاروں کومزیدحوصلہ ملا۔ناظم اعلیٰ کے ساتھ ساجد عمر،ارشد قریشی،رتن ترکی،وغیرہ نے بھی خون دیا