قومی صدر مولانا غلام رسول بلیاو
ی،جھارکھنڈ کنوینر سید خورشید اختر نے دی مبارک باد
رانچی14فروری(عادل رشید)قومی اتحاد مورچہ کے جھارکھنڈ کنوینر سید خورشید اختر نے جمشید پور کے عاصف رضوان خان کو ریاست جھارکھنڈ کا نائب صدر نامزدکیا۔ یہ نامزد پروگرام مورچہ کے قومی صدر مولانا غلام رسول بلياوي کی رہائش گاہ پر ہوا۔ جہاں قومی صدر اور جھارکھنڈ کنوینر نے عاصف رضوان کو نامزدگی لیٹر سونپ کر مورچہ میں شامل کیا۔ ساتھ ہی عہد دلایا کہ قومی اتحاد مورچہ کے لئے ہمیشہ بے لوث مورچہ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پرموجود مورچہ کے کارکنان نے نامزد نائب صدر کو مبارک باد دی۔ وہیں قومی اتحاد مورچہ کے کنوینر سید خورشید اختر نے آصف رضوان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کے کام سے مورچہ کو طاقت ملے گی۔ سید خورشید نے کہا مورچہ کا مقصد مظلوم، غریب، بے سہاروں کی آوازبننا ہے۔ ہم اور ہمارے قومی صدر مولانا غلام رسول بلیاوی اس پر کام کر رہے ہیں۔عاصف رضوان کو مورچہ کے نائب صدر نامزد ہونے پر دوست احباب، انکے رشتہ دار،پریوار والوں نے مبارک باد دی۔