فاطمہ سپر 40 کے اس تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرونگا مولانا مبین الحق قاسمی

فاطمہ ایجوکیشنل اینڈ ہیلتھ ٹرسٹ اٹکی رانچی کے چیرمین جناب نسیم انور ندوی و فاطمہ سپر 40 کے فونڈر وڈاریکٹر جناب اویس کی آمد پر اک اہم نششت معہد ریاض الصالحین ناوٹانڈ جی ٹی روڈ میں فاطمہ سپر 40 کے تعلق سے انعقاد کیا گیا جنکی صدارت جمعیت علمائے گریڈیہہ کے صدر جناب مولانا اکرم صاحب قاسمی نے کی اور ساتھ ہی جناب حضرت مولانا نسیم انور ندوی صاحب ڈائریکٹر فاطمہ ایجوکیشنل اینڈ ہیلتھ ٹرسٹ اٹکی رانچی کے چیرمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لوگوں سے اس تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے اور قدم سے قدم ملا کر چلنے کی اپیل کی مزید انہوں نے کہا کہ نسیم ندوی صاحب کے اس مشن کو اللہ قبول فرمائے موقع پر علاقے سے دانشوران قوم وملت علماء کرام آئمہ مساجد کافی تعداد میں موجود تھے سبھوں نے اس تحریک کو آگے بڑھانے کا عزم کیا خصوصی طور پر، جمعیت علماء گریڈیہہ کے جنرل سیکریٹری جناب مولانا رستم صاحب قاسمی،، جناب مولانا زاہد حسن حسامی صدر جمعیت علماء کوڈرما جناب ،مولانا جوہر صاحب قاسمی نائب صدر جمعیت علماء گریڈیہہ ،جناب مفتی غلام رسول صاحب قاسمی و شیخ الحدیث دارالفلاح للبنات پہرا ،جناب مولانا الیاس مظاہری نائب صدر جمعیت علماء گریڈیہہ، قاری سجاد صاحب عرفانی پہرا، مولانا عبدالرزاق صاحب کھرپوکا،، جناب مولانا امتیاز عالم قاسمی ناظم اعلیٰ مدرسہ انوارالقرآن ناوٹانڈ، ماسٹرنعیم صاحب ماسٹر منصور عالم ، جناب قاری نوشاد عالم سابق امیدوار چترا لوک سبھا ، جناب اردند کمار سنگھ، علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آخر میں معہد ریاض الصالحین ناوٹانڈ جی ٹی روڈ کے ناظم اعلیٰ جناب حضرت مولانا مبین صاحب قاسمی نے آے ہوے مہمانوں کا پر تکلف ضیافت کیساتھ شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کی اس تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے پوری ہرممکن کوشش کرو گاؤں اور 31 جولائی کو اہلیتی امتحان کھوری مہوا جے یو اے پبلک اسکول میں ہے اس امتحان میں دسویں اور بارہویں طلبہ وطالبات کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے