ڈاکٹر مولانا اقبال نیر قاسمی رحمۃاللہ علیہ کی وفات پر جمیعت علماء لاتیہار کا اظہار افسوس

بالوماتھ:صوبہ جھارکھنڈ کی عبقری شخصیت حضرت مولانا

ڈاکٹر اقبال نیر قاسمی مظاہری رحمۃاللہ علیہ کی وفات سے پورے خطہ جھارکھنڈ جیسے غم میں ڈوب گیا ھے ہر آنکھ نم ہر فرد سراپا افسوس بنا ہوا ھے مولانا کی وفات سے علم وعمل صلاح وارشاد کا ایک باب بند ہوگیا ان خیالات اظہار جمیعت علماء لاتیہار کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالواجد چترویدی نے کیا مولانا نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مولانا اقبال نیر قاسمی رحمۃاللہ علیہ ملت اسلامیہ کے بے لوث خادم تھے
آپ نے قوم ملت کی صلاح و فلاح کے لیے جو کارہائے نمایا انجام دئیے ہیں وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے آپکی وفات سے جمیعت علماء لاتیہار کو ذاتی طور بڑا صدمہ پہنچا ھے آپ رحمۃاللہ علیہ جمیعت علماء لاتیہار کے ذمہ داروں کے ساتھ بڑی محبت فرماتے تھے اور ہمیشہ انکی راہنمائی فرمایا کرتے تھے
صدر جمیعت علماء لاتیہار مولانا ضیاء اللہ المظاہری نت کہا مولانا ڈاکٹر اقبال نیر قاسمی رحمۃاللہ علیہ ایک جید عالم دین تھے ایسے علماء صدیوں میں تیار ہوتے ہیں آپکی موجودگی نے علاقے کی شان بڑھا رکھا یقیناً آپ کی وفا سے جو خلا پیدا ہوا اس کا پر ہونا مستقبل قریب میں ناممکن نظر آتا ھے
مولانا معاذ مظاہری نے کہا مولانا مرحوم ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے انھوں نے دینی ملی خدمات میں جود لگاۓ رکھا انکا بڑا کارنامہ سیرت سرکار دوعالم جیسی ضخیم کتاب کی تالیف ھے جو ہم اہل جھارکھنڈ کے سرمایہ افتخار ھے اللہ انھیں اپنی شایانِ شان بدلہ نصیب فرمائے انکی مغفرت فرمائے
اظہار غم کرنے والوں جمیعت علماء لاتیہار سے وابستہ علماء کرام دانشوران اور دیگر اراکین ہیں یہ سب حضرت مولانا کی مغفرت وبلندئ درجات کے لیے دعا گو ہیں