رانچی:مدرسہ انوار صحابہ الہی نگر ذاکر کالونی ڈھیپا ٹولی پنداگ میں دعائیہ مجلس تکمیل حفظ قرآن و تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی اقرامسجد رانچی کے خطیب حضرت مولانا ڈاکٹر عبیداللہ قاسمی،امارت شرعیہ رانچی کے قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی،حواری مسجد کے خطیب حضرت مولانا مفتی محمد قمر عالم قاسمی،دارارقم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد طلحہ ندوی،شاعر اسلام قاری تابش ریحان ،مسجد عرفات کے امام وخطیب حضرت مولانا شعیب اختر ثاقبی،مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پتراٹولی کے مدرس حضرت مولانا قاری صہیب احمد تھے۔پروگرام کی شروعات قاری صہیب احمد کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔بعد قاری تابش ریحان نےنعت پاک پڑھا تو مجع جھوم اٹھا۔دل میں نبی کی یاد ہو لب پر نبی کا نام۔سنت رسول پاک کی اپنائے جناب،باتوںکو انکے مان کے بتلائے جناب۔وہیں ڈاکٹر مولانا عبیداللہ قاسمی نے مدرسہ،مکتب کی اہمیت کو بتاتے ہوئےکہاکہ یہ چھوٹے چھوٹے مدرسے کی وجہ کر بڑے بڑے مدرسے چل رہے ہیں۔اس مدرسہ کا نام انوار صحابہ ہے،صحابہ کانام ہے۔صحابہ کرام نے دین کو پوری دنیا میں پھیلا۔دین کو قائم رکھنے اور دین کو مضبوط کرنے میں صحابہ کرام ہیں۔دین اللہ تک پہنچ سکتا ہے جان ،مال اور وقت کی قربانی سے۔آپ نے کہیں دیکھا یا سنا ہے کہ ایک ڈاکٹر نے اپنی محنت سے کئی لو گوں کو ڈاکٹر بنا دیا ہو،ایک انجینئر اپنی محنت سے کسی کو انجینئر بنا دیا ہو،لیکن ایک مدرسہ سے پڑھا ہوا بچہ،ایک عالم دین ،ایک مدرسہ،مکتب چلانے والا مولانا،حافظ دوسروں کو اپنی محنت ،لگن،اور کوشش سے حافظ،مولانا بناتا ہے۔وہیں قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی انور قاسمی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوائے۔آج بغیر تعلیم ہمارےبچے پیچھے ہورہے ہیں۔انہیں تعلیم کی اہمیت کو سمجھائے۔وہیں مولانا ڈاکٹر طلحہ ندوی نے کہاکہ جس قوم کے پاس قرآن پاک ہو وہ قوم آج تعلیم سے دور ،قرآن سے دور ہے۔ہر لفظ کو سینے میں بسالو تو بنے بات،طاقوںمیں سجانے کو یہ قرآن نہیں ہے۔وہیں مفتی قمر عالم قاسمی ،مولانا شعیب اختر ثاقبی اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا قاری خورشید ،اراکین وخدام مدرسہ انوار صحابہ نے استقبال کیا۔نظامت کے فرایض مفتی راشد کمال نے انجام دیا, جلسہ کی صدارت حضرت مولانا امان اللہ صاحب امام وخطیب مسجد فاطمہ ڈھیپاٹولی پنداگ نےکیا۔ حافظ محمد حذیفہ ولد محمد سعود علی پور کھونٹی کے حفظ مکمل کرنے پر دعایہ مجلس و تکمیل حفظ قرآن و تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام مفتی قمر عالم قاسمی کی دعا پر ہوا۔ باہر سے آنے والے سبھی مہمانوں کا استقبال قاری خورشید نے کیا۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 35 کے پارشد جھری لنڈا, گڈو یادو سمیت علاقے کے معزز لوگ شامل تھے۔