جمعیت علماء جھارکھنڈ کا انتخابی اجلاس، مولانا اسرارالحق صدر اور مولانا نعمت اللہ سمیت چار افراد نائب صدور، شاہ عمیر خازن منتخب

جس طرح سے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح آج جماعت کی ضرورت ہے۔

رانچی: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کا سابقہ تین سالہ ٹرم مکمل ہونے کے بعد آئندہ تین سالہ ٹرم کےلیے آج 13 ستمبر 2021 کو جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا اسرارالحق مظاہری کو آئندہ تین سالہ ٹرم کے لئے جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کا صدر متفقہ طور پر کیا گیا۔پورا ہائوس ہاتھ اٹھا کر تائید کیا۔ نائب صدر میں حضرت مولانا محمد صاحب رانچی، حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب دمکا، حضرت مولانا مفتی اقبال صاحب گڈا، حضرت مولانا منہاج صاحب سمڈیگا کو نائب صدر پر ہائوس نے ہاتھ اٹھا کر تائید کیا۔ خازن میں جناب شاہ عمیر کا نام آتے ہی پورے ہائوس نے دونوں ہاتھ اٹھا کر تائید کیا اور کہا کہ اس سے بہتر خازن میں کوئی نام نہیں ہے۔
رانچی میں کڈرو مدرسہ حسینیہ میں منعقد صوبائی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں جمعیۃ علماء ہند کےمشاہد اور جمعیۃ علماء بہار کے صدر حضرت مولانا مفتی جاوید اور پورے صوبہ سے آئے سینکڑوں علما و اراکینِ منتظمہ کی موجودگی میں اس کا اعلان کیا گیا۔ اس سے قبل اجلاس کی شروعات قاری اسجد صاحب کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ صدارت حضرت مولانا اسرارالحق مظاہری نے کی اور نظامت حضرت مولانا مفتی قمر عالم قاسمی نے کی۔ حضرت مولانا ڈاکٹر عبیداللہ قاسمی اور خورشید حسن رومی نے صدر عہدے کے لئے مولانا اسرارالحق مظاہری کا نام پیش کیا۔ جسے پورا ہائوس ہاتھ اٹھا کر تائید کیا۔ اسی طرح نائبین صدر اور خازن کے لئے نام پیش کیا گیا۔جسے پورا ہائوس ہاتھ اٹھا کر تائید کیا۔ کچھ دیر کے لیے نائبین صدر میں ووٹنگ کا مسئلہ پیش آگیا۔ پانچ نام نائبین صدر میں آگیا۔ تھوڑی دیر بعد ایک نام مولانا عبدالقیوم نے اپنا نام واپس لیا۔ انتخابی عمل پورا ہونے کے بعد مشاہد حضرت مولانا مفتی جاوید صدر جمعیۃ علماء بہار نے کہا کہ آج تعلیم پر اور کام کرنے کی ضرورت۔ تعلیم کی کمی کے وجہ کر آج ہماری بچی بچیوں کا غیروں کی طرف جھکاؤ بڑھ رہا ہے۔ اسے ہم سب کو مل بیٹھ کر سوچ فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے کہا کہ جمعیت علماء ملت اسلامیہ کی حفاظت اور شریعت مطہرہ پر کام کرتے آرہی ہے۔ جمعیت علماء قومی یکجہتی کی بات کرتی ہے۔ قومی ایکتا، قومی اتحاد کی بات کرتی ہے۔ اسکے علاوہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے نائب صدر حضرت مولانا محمد صاحب نے جمعیۃ علماء کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔ مولانا نے کہا کہ جس طرح سے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح آج جماعت کی ضرورت ہے۔ اور یہ جماعت ہمارے اکابرین کے ذریعہ بنائی ہوئی ہے۔ مولانا محمد نے جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کا ایک اپنا دفتر ہو، اپنی زمین ہو ہم سب کو اس پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حضرت مولانا مفتی عبدالواجد چترویدی نے مرحومین کے لئے تعزیتی پیش کی۔ جتنے بھی علماء کرام اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں انکے لئے تعزیتی پیش کی۔ وہیں جناب شاہ عمیر صاحب کو جمعیت علماء جھارکھنڈ کے خازن کی ذمہ داری ملنے پر اے آئی ایم ایس جے ڈبلو کے نائب صدر محمد عادل رشید، عام جنتا ہیلپ لائن کے صدر اعجاز گدی، مرکزی مجلس علماء کے جنرل سیکرٹری مولانا عبیداللہ قاسمی، مولانا مفتی عبدالواجد چترویدی، ہارون رشید آزاد، خورشید حسن رومی، مفتی نذر توحید، حضرت مولانا محمد صاحب، قاضی عزیر قاسمی سمیت سینکڑوں لوگوں نے مبارکباد پیش کی۔
مدرسہ حسینیہ اور انتظامیہ کا شکریہ
جمعیت علماء جھارکھنڈ کے خازن جناب شاہ عمیر نے آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ خصوصا مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی کے مہتمم حضرت مولانا محمد صاحب، مولانا احمد صاحب، قاری اسجد صاحب، قاری اسعد صاحب اور مدرسہ کے پوری ٹیم اور انتظامیہ میں لگے سارے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ خاص کر جو لوگ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے ریاستی انتخاب کے خرچ میں جن لوگوں نے بھی تعاون کیا ہے انکی فہرست جمعیۃ کے پاس ہے میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اراکین منتظمہ جو اس انتخابی اجلاس میں شریک ہوئے
ان میں مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی، مولانا ڈاکٹر عبیداللہ قاسمی، خورشید حسن رومی، ہارون رشید آزاد، مولانا جسیم چترا، مولانا غلام سرور مفتاحی رامگڑھ، مولانا شاکر، غلام شاہد رانچی، مفتی عزیر بلسوکرا، مولانا نعمت اللہ دمکا، مولانا عبدالقیوم، قاری صہیب، سید نہال احمد، ڈاکٹر شہباز عالم، اقبال امام، حافظ خورشید، مفتی قمر عالم، حاجی مسلم، مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی، شاہ عمیر، مفتی سلمان، مفتی طلحہ ندوی، بوکارو سے سلمان اختر، دھنباد سے مولانا ابراہیم، مولانا اسحاق، لوہردگا سے مولانا عبدالحمید اور تابش، سرائے کیلا مولانا شاہد،مولانا زین العابدین، رامگڑھ سے مولانا شاکر، مولانا عبدالغفار، کھونٹی سے مولانا شکیل پاشا، لاتیہار سے مولانا ضیاءاللہ، مولانا عبدالواجد چترویدی، جامتاڑا سے مولانا سعید، حافظ جلال الدین، پلاموں سے مولانا آزاد، مولانا پرویز، صاحب گنج مولانا کفیل، مولانا عبدالملک، سمڈیگا سے مولانا منہاج، مولانا سیف اللہ، گریڈیہ سے مولانا عبدالسمد، مولانا شہادت، پاکڑ مولانا محبوب عالم، عبدالاحد، چترا سے مولانا جسیم الدین، فضل علی، ہارون رشید، دمکا سے حافظ صغیر، مفتی صلاح الدین، دیوگھر سے مولانا رضوان اللہ، مولانا شمیم، کوڈ رما سے مولانا زاہد، قاری احسان، بوکارو مولانا سلمان، مولانا خورشید، راپچی سے حافظ عارف سونس، حافظ دانش، مولانا جہانگیر، مولانا اقبال، مولانا نور، قاری الیاس، قاری اسرافیل، سمیت سینکڑوں لوگ تھے۔