رانچی : مرکزی مجلس علماء جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ اور اقرا مسجد رانچی کے خطیب حضرت مولانا ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی صاحب نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ کانگریس اعلیٰ کمان نے جھارکھنڈ کانگریس کی قیادت میں جو تبدیلیاں کی ہیں اور جن لوگوں کو جھارکھنڈ کانگریس کی قیادت سونپی گئی ہے ان میں جناب شہزادہ انور ایک قابل, ایماندار, باصلاحیت اور زمین سے جڑے ہوئے عوامی رہنما ہیں جن کو جھارکھنڈ کانگریس کا کارگزار صدر بنایا گیا ہے, میں اس کے لئے شہزادہ انور صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ میں گزشتہ پچیس سالوں سے ان کو اور ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور عوامی مسائل کے تئیں ان کی ایماندارانہ محنت و کوشش اچھی طرح واقف ہوں, سب سے بڑی بات یہ کہ شہزادہ انور شروع سے ہی میدان سیاست میں سرگرم رہے ہیں , جھارکھنڈ الگ ریاست کی تحریک میں ان کی سیاسی سرگرمی اور اس راہ میں ان کی محنت و کوشش اور ان کی قربانیوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا شاید یہی وجہ ہے کہ کانگریس اعلیٰ کمان نے ان کی سیاسی کارگزایوں اوران میں موجود سیاسی صلاحیتوں اور ان کے اندر بھر پورسیاسی عزائم کو دیکھتے ہوئے اور ان کی سیاسی وفاداری پر بھروسہ کرتے ہوئے انھیں جھارکھنڈ کانگریس کا کارگزار صدر بنایا ہے, اب کانگریس پارٹی کے تمام عہدے داروں اور پارٹی ورکرون کی ذمداری ہے کہ سب مل کر شہزادہ انور صاحب کو ان کی سیاسی ذمداریون کے ادا کرنے میں ان کا بھرپور ساتھ دیں اور اعلیٰ کمان نے جناب شاہزادہ انور صاحب پر اعتماد کرتے ہوئے اتنی بڑی جو سیاسی ذمداری دی ہے اس اعتماد کو بحال اور قائم رکھنے میں ان کا ہر طرح سے تعاون کریں اور ٹانگ کھینچنے اور پریشان کرنے سے پرہیز کریں اور جس کو جو مقام ملتا ہے وہ اللہ کی طرف سے ملتا ہے, اس پر یقین کرتے ہوئے ہوئے اپنے اندر خیر خواہی کا جذبہ پیدا کریں اوراپنا فائدہ ہو یا نہ ہو دوسرے کا نقصان ہونا چاہئے جیسے سیاسی حاسدانہ جذبہ کو دفن کرتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے , ناظم اعلیٰ مولانا ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی صاحب نے کہا ہے کہ جناب شہزادہ انور صاحب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ سیاست کے میدان میں سرگرم رہتے ہوئے بھی وہ صوم و صلوٰۃ کے ہمیشہ پابند رہتے ہیں اور علماء, دینی تنظیموں و اداروں , دینی تحریکات اور عوامی مسائل سے ان کی گہری دلچسپی رہتی ہے اور وہ تمام طبقوں اور حلقوں میں یکساں طور پر مقبول ترین سیاسی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں,