مولانا تھذ يبّ الحسن نے غم کا اظہار کیا

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ


کل نفس ذائقة الموت
موت رب جلیل کا ایک ایسا امر حقیقی ہے جس سے کسی بشر کو انکار نہیں ہے اور کسی بھی مخلوق کو اس حقیقت سے فرار ممکن نہیں
مگر ،اپنوں کا غم جاں کاہ اور دل خراش ہوتا ہے نمائندہ مرجع عالی قدر ایة اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (در ہندوستان) مرحوم مغفور حاجی محب علی ناصر
ارتحال پر ملال پر ہم مغموم و غمزدہ ہیں اور انکے خانوادہ و پسماندگان کو تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں
یقیناً مرحوم و مغفور،متقی،منکسر مزاج،اور خؤش اخلاق تھے، ایسے دیانتدار اور با کردار تھے کہ آج ہمارہ پورا وجود گواہی دے رہا ہے اللھم انا لا نعلم منه الا خیرا
پروردگارا ہمیں خیر کے علاوہ کچھ نظر نہیں آیا
حاجی محب علی ناصر مرحوم نے داعی اجل کو لبیک کہا اور شفیق و مہربان معبود سے ملاقات کی خاطر، دار فانی کو الوداع کہتے ہوئے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے جس نا خوش آیند سانحہ سے آج سارا ادارہ سوگوار ہے محب ناصر صاحب آپنے آپ میں ایک ا‌نجمن کی حیثیت رکھتے تھے مرحوم نے پوری ذندگی خدمت خلق میں گزار دی اسکام کو اپنے لے بڑی عظیم عبادت سمجھتے تھے
ہم بارگاہ یزدی میں دعا گو ہیں خالق کائنات مرحوم کے عزیز و اقارب بالاخص انکی آل و اولاد کو صبر جمیل عطا فرمائے غافر الذنوب و ساتر الخطایا ،مرحوم ک بےے گناہاں صغیرہ و کبیرہ سے عفوو درگذر فرمائیں اور بحقق اہلبیت علیہم السّلام شفاعت شہزادی عالمیان نصیب، اور جوار معصومین علیہ السلام میں جگہ عنایت فرمائے
از : مو لانا الحاج سید تھذیب الحسن رضوی امام جمعہ رانچی