رانچی24جولائی(عادل رشید)عالمی مہاماری کورونا وائرس کی سبب آرہے مشکلات اور آنے جانے والی فلائٹ بند ہوجانے کی وجہ کر (خلیج وسعودی عربیہ) کے تارکین وطن وملازمت کرنے والے اور انکی فیملی بے حد مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔مذکورہ باتیں جھارکھنڈ کے مقبول سماجی کارکن نیز جپلا حسین آباد صدر امام باڑا کے متولی نیزسنیئرکانگریسی لیڈر سید حسنین زیدی نے کہی۔انہوںنے کہاکہ انکے دکھ درد کو سمجھتے ہوئے جھارکھنڈ اور بہار انجمن جدہ نے چارٹرڈ فلائٹ لینے کا فیصلہ کیا۔دوسری جگہ کے ممبران کو اسکی اطلاع دی ۔اسی قدم کے تحت دمام ریاض اور جدہ سے مناسب اقدام کیا گیا۔بہار انجمن جدہ کی نمایاں کارکردگی سے لو گوں کے مایوس آنکھوں میں بھرے ہوئے آنسو ں کو خوشیوں کی لہر میں تبدیل کر دیا۔24جولائی کو spicejetسے 176 افراد پر مشتمل فلائٹ روانہ ہوکر صبح 7:20میں گیاانٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گیا۔سبھی مسافروں کے ساتھ ساتھ سبھی ارکان نے ایک دوسرے کو اپنی کامیابھی پر بھرپور مبارک باد پیش کی۔بہار انجمن جدہ کے اس مشن کو کامیاب کرنے والوں میں ٹیم لیڈر اسعد علی، نائب شاہد حسین خان، ڈاکٹر احمد علی، انجینئر محمد ارشد خان، بھائی اعجازالحق، انجینئر سید فرحان، انجینئر شاکر حسین، السعدبھائی نے اہم رول ادا کیا۔ جبکہ مسافروں کو رخصت کرنے والوں میںجھارکھنڈ کے سینئرکانگریسی لیڈر سید حسنین زیدی،سید عباس علی پیش پیش رہے۔