رانچی03مئی(خبر آن لی)ڈی پی ایس رانچی کے 12 ویں کے طالب علم سید اطہر امام رضوی نے 94. 6 فیصد نمبرحاصل کر اسکول کے ٹاپ 10میں اپنا نام درج کرایا ہے۔حالانکہ وہ اس سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔پوچھنے پر سید اطہر امام رضوی نے غیر مطمئن کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے انگلش اور میتھ جو میرا پسندیدہ سبجیکٹ ہے اور مجھے ان سبجیکٹ میں مکمل کمانڈ ہے۔ امید کے مطابق نمبرنہیں دیئے گئے ہیں۔اس لیے میں دوبارہ کاپی جانچ کے لئے سی بی ایس ای بورڈ میں دعوی داخل کر رہا ہوں۔ یقینادوبارہ جانچ کے بعدنمبر فیصد اضافہ ہو گا۔ سید اطہر امام رضوی نے JEEمینس میں بھی 96. 5 فیصد پرسنٹائل کیا ہے۔ معلوم ہو کہ دسویں کے امتحان سے ٹھیک قبل انکی دادی کا انتقال ہوگیا تھا۔ جس سے وہ زیادہ غم میں ہونے کے بعد بھی بشپ ویسکاٹ بائز نامکوم سے سکنڈ ٹاپر رہے تھے۔ان کے بڑے بھائی سید مجتبی امام رضوی نے بھی 12 ویں میں ٹاپ کرتے ہوئے انگلش میں 99 فیصدحاصل کئے تھے۔ ابھی وہ بنگلور میں پیسٹی کالج سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ والد سید تنویر حسن، ماں تبسم آرا، چچا سید توقیر حسن اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔
