بھارت نے پلوامہ حملے کا بدلہ لیا،مسلم سماج میں خوشی کی لہر

علماء اور دانشوروں نے رد عمل ظاہر کرکارروائی پر خوشی کا اظہار کیا

رنچی26فروری(عادل رشید)پلوامہ حملے میں شہید ہوئے ہندوستانی فوجیوں کے لاشیں دیکھ کر پورا ہندوستان رو پڑا تھا۔ہر ایک کی زبان پرفسوس تھا۔ لیکن وہ افسوس آج خوشی میں بدل گیا۔ جب ہندوستانی فوجیوں نے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں ہوئے حملے پر لو گوں کے چہرے کھل اٹھے۔ جو لوگ پلوامہ حملے کے بعد غم میں تھے آج وہ غم خوشی میں تبدیل ہوگیا تھا۔ اس کی وجہ تھا ہندوستانی فوجیوں نے پاکستان پر حملہ کیا۔ہندوستان کا ایک ایک بچہ آج خوش تھا۔اور ہونی بھی چاہیے۔ہمارے جوانوں کی جو شہادت تھی اس کا بدلہ تو لینا ہی تھا۔مسلم سماج کے نمائندوں نے کہاکہ ابھی حملہ پوری طرح سے نہیں ہوا ہے یہ تو چھوٹا سا نمونہ ہے۔ہر لو گوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری
ادارہ شرعیہ کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا قطب الدین رضوی نے کہاکہ ہندوستان کا ایک ایک بچہ پلوامہ حملے کے بعد غم میں تھا جو آج جشن میں بدل گیا۔دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے۔آرمی کے لوگ جو کارروائی کی ہے وہ قابل مبارک باد ہے۔ انہوں نے کہاکہ جملوں سے کام نہیں چلے گا اب حملہ ہوگا۔ہم کسی بھی طرح کے حملہ اپنے ملک میں برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

ہم اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں
جامعہ فیضان القرآن بریاتو کے مہتمم نیز امام عیدین حضرت مولانا ڈاکٹراصغر مصباحی نے کہاکہ ہم اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہندوستانی فوجیوں نے جو کارروائی کیا ہے ہم اسکا خیر مقدم کرتے ہیں۔دہشت گردوںکے خلاف ہمارا ملک جو بھی کر رہا ہے ہم اسکی حمایت کرتے ہیں۔
یہ حملہ پہلے ہونا چاہیے
یہ حملہ پہلے ہونا چاہیے تھا۔ بھارت سرکار نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ اب ہم منہ توڑ جواب دیںگے۔اگر یہ حملہ پہلے ہوجاتا تو ہمارے ملک کے فوج نہ مارے جاتے ۔بھارت سرکار اور بھارتیہ آرمی کا ہم استقبال کرتے ہیں۔تاریخ گواہ ہے ہندوستان سے پاکستان ہر بار مار کھایا ہے۔
پاکستان ہو ش میں آجائے
سینٹرل محرم کمیٹی کے جنرل سکریٹری عقیل الرحمان نے کہاکہ پاکستان ہوش میں آجائے۔ گیدڑ بھبھکی سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔اگر پاکستان دہشت گرد کو کنٹرول کرنے میں اسی طرح ناکام ہوتا رہا ہے تو بہت جلد دنیا کے نقشے سے پاکستان کا نام ونشان مٹ جائیگا۔
بھارتیہ جوان زندہ باد
عثمانیہ ایجوکیشنل اینڈ چریٹیبل ٹرسٹ کے چیرمین نیز جامعہ عثمان بن عفا کھوری مہوا کے مہتمم نیز جمعیت علماء گریڈیہہ کے ضلع نائب صدر حضرت مولانا الیاس المظاہری نے کہاکہ اس وقت پورا ملک بھارتیہ سینا کے ساتھ کھڑا ہے۔آج جو بھارتیہ سینا نے پاکستان میں گھس کر سبق سکھانے کا کام کیا ہے یہ قابل مبارک باد ہے۔یہ حملہ بھارتیہ سینا کو 13دن پہلے ہی کردینی چاہیے۔خیر دیر آئے درست آئے۔ بھارتیہ سینا کو میرا سلام۔
10 سال پہلے حملہ کر دینا چاہیے تھا
عام جنتا ہیلپ لائن کے چیرمین نیز سماجی کارکن اعجاز گدی نے کہاکہ آرمی نے جو قدم اٹھایا ہے وہ قابل ستائش قدم ہے۔ ہندوستان کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ہندوستان کے فوجیوں نے جو آج پاکستان پر حملہ کیا ہے وہ ان شہید فوجیوں کو خراج عقیدت ہوگا۔ ہمیں 42 کے بدلے 4200سوسر چاہیے۔ہر ہندوستانی بھارت سرکار اور آرمی کے ساتھ کھڑی ہے۔
ہندوستانی فوجیوں کو میرال سلام
قومی اتحاد مورچہ کے ریاستی کنوینر نیز سماجی کارکن سید خورشید اختر نے کہاکہ ہندوستانی فوجیوںکو میرا سلام۔آج بہت خوشی ہوئی کے ہمارے فوجیوں نے پاکستان میں گھس کر حملہ کیا۔اور ان شہیدوں کو خراج عقید آج پیش ہوا جنہوں نے پلوامہ میں اپنی جان گنوائی تھی۔آج پورا ہندوستان ،پورا سماج بھارت سرکار اور آرمی کے جوانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔