ڈاکٹر مہوا مانجی نے کیاایم کے ایڈوانس ڈینٹل اسپتال کا افتتاح

بنگلور کے طرز پر رانچی کے کڈروواقع کھلااسپتال

رانچی30جنوری(عادل رشید)جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے کڈرو واقع (پٹرول پمپ کے سامنے)سائما ٹاور میں مولانا کلیم اللہ (ایم کے)ایڈوانس ڈینٹل اسپتال کا افتتاح ریاستی خاتون کمیشن کے سابق صدر ڈاکٹر مہوا مانجی نے کیا۔موقع پر ڈاکٹر مہوا مانجی نے اسپتال کو دیکھتے ہوئے کہاکہ بنگلور کے طرز پر رانچی میں اسپتال دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اب جھارکھنڈ کے لو گوں کو بالوں سے متعلق اور دانت سے متعلق کسی بھی طرح کا علاج ایم کے ایڈوانس اسپتال میں ہوگا لو گوںکو باہر جانا نہیں پڑے گا۔ایسے اسپتال کھولنے کےلئے میں ڈاکٹر صاحب کو مبارک باد دیتی ہوں۔اتنا کم فیس سو روپے لو گوںکو علاج میں سہولت ہوگی۔اسپتال کے ڈائریکٹر وناظم ڈاکٹر ایم صبغت اللہ (BDS-MDS) بتیا کہ یہاں دانت کے امراض سے متعلق سبھی طرح کے بیماری کا علاج کی سہولت دستیاب ہے۔ڈاکٹر صبغت اللہ نے بتایاکہ یہاں ڈینٹل،فیشیل ایستھیٹکس،ہیئرٹرانسپلانٹ و لیزر تکنیک کی سہولت مہیا کرائی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ بہترین اور معیاری دانت سے متلق سبھی بیماری کا صحیح علاج یہاں دستیاب ہے۔یہ ایک ملٹی اسپیشلیٹی اسپتال ہے۔جہاں دانت، چہرہ،بالوں کے علاج کے لیے سبھی سہولت دستیاب کرائی گئی ہے۔اسکے علاوہ ٹوٹے جبڑے،تیڑھے میڑھے دانت، کینسر،جھریا،مہانسے،چہرا میں داغ،بالوں کے مسائلوں کے علاج کی سبھی طرح کی سہولت کم قیمت پر دستیاب ہے۔افتتاحی تقریب میں شہر کی تعلیمی ،سماجی ،ثقافتی ،سیاسی ،صحافتی اور دیگر تنظیموں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی جن کا استقبال ڈاکٹر ایم صبغت اللہ اور انکی ٹیم نے بڑے ہی ادب واحترا سے کیا۔افتتاح سے قبل مدرسہ حسینیہ کے مہتمم حضرت مولانا محمد، محمد اسجدکی دعا ہوئی۔اس موقع پر الحاج ایم صدیق، ایم فردوس راہی، جھارکھنڈ کے مشہور ڈاکٹرڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر کوثر، ڈاکٹر اظہر، ڈاکٹر ایچ حیات،آر ڈی سنگھ، محمد فاروق، محمد شکیل، زین العابدین، محمد قطب الدین، حضرت مولانا صلاح الدین، محمد عارف، صبانا خاتون،رضوانہ خاتون، صالحہ خاتون، ڈاکٹر حنظلہ،سماجی کارکن ندیم خان، لالڈلے خان، ساجد عمر، شزاد ببلو، محمد اقبال، سمیت کئی معزز لوگ موجودتھے۔