رانچی15جنوری()انجمن اسلامیہ رانچی کے ٹیم کے ذریعہ کپڑا بینک کاافتتاح بعد نماز جمعہ انجمن پلازہ مین روڈمیں کھولا گیا ہے۔جس کا افتتاح انجمن اسلامیہ کے چیرمین الحاج ابرار احمد کے ہاتھوں ہوگا۔ کپڑا بینک کا مقصد ضرورت مند وںکو کپڑے آسانی سے مل جائے اور انہیں شرمندگی محسوس نہ ہو۔ اس بینک کے ذریعہ جس کسی کو لباس(کپڑا) کی ضرورت هےے وہ یہاں (انجمن پلازہ)سے مفت میں کپڑے لے جا سکتے ہیں۔انجمن اسلامیہ کے چیرمین الحاج ابرار احمد نے کہاکہ اس بینک کا کھولنے کا مقصد یہی ہے کہ جو ضرورتمند ہیں وہ یہاں سے کپڑا اٹھا سکتے ہیں۔تاکہ انہیں کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانا بھی نہیں پڑے گا اور انہیں دس آدمی کے سامنے شرمندگی محسوس نہیں ہوگا۔ کہ فلاں نے کپڑا دیا۔وہیں اس پروگرام کے کنوینر شاہد اختر ٹکلو نے بتایاکہ کپڑا بینک کی تیاری لگ بھگ پوری ہوچکی ہے۔شاہد نے لو گوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جن لو گوں کے پاس پہننے کے علاوہ کچھ زیادہ کپڑا ہے تو وہ یہاں انجمن پلازہ کے کپڑا بینک میں لاکر دے سکتے ہیں۔تاکہ ضرورتمندوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔شاہد نے کہاکہ انجمن اسلامیہ کے چیرمین اور پوری ٹیم نے بہت جلد روٹی بینک لانے پر غور کر رہی ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد اس پر بھی کام شروع ہوگا۔