سر زمین کھوری مہوا میں یک روزہ عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد

مذہب اسلام نے علم کو سب سےاعلی اور ارفع مقام دی
مفتی شہاب الدین قاسمی:


بروز منگل بعد نماز مغرب متصلا جمعیت علماء گریڈیہ کے زیر اہتمام مکی مسجد کھوری مہوا میں اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد ھوا، سب سے پہلے جمعیت علماء ھند کی روایات کے مطابق جمعیۃ علماء ھند کی پرچم کشای کی گئ اور ترانۂ جمعیۃ حافظ نیاز عالم مظاہری اور انکے رفقاء نے پیش کیا۔ اجلاس کی صدارت جناب مولانا محمد معصوم صاحب مظاہری صدر جمعیت علماء دھنوار ومہتمم مدرسہ اسعدالعلوم گلواتی نے کی جبکہ تلاوت کلام اللہ سے جناب قاری سجاد عالم استاذ دارالفلاح للبنات پہرا نےاجلاس کا آغاز کیا اور مہمان شاعر جناب قاری عبدالباطن فیض و اسامہ فیضی نےنعت نبی سنائ، خطبہ استقبالیہ جناب مولانا اشفاق قاسمی امام مکی مسجد کھوری مہوا نے پیش کیا ،تمہیدی خطاب میں مفتی منیرالدین قاسمی نےاجلاس کی غرض و غایت کو بیان فرمایا جبکہ جمعیت علماء گریڈیہ کے جنرل سکریٹری جناب مولانا رستم قاسمی نے جمعیت کی خدمات پر روشنی ڈالی اور جھارکھنڈ میں جمعیۃ علماء ھند کی تحریک کو مظبوط کرنے کے سلسلے میں صوبہ کے جنرل سیکرٹری جناب مفتی محمد شہاب الدین قاسمی کی پیہم خدمات کا تذکرہ کیا، اجلاس کے مہمان خصوصی مفکر ملت خادم قرآن جناب مفتی شہاب الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ھند کی آزادی اور آزادی کے بعد کی خدمات کا تاریخ کی روشنی میں تفصیل سے بیان فرمایا ، نیز جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ھند کی ملک و ملت کے لئے حالیہ خدمات سے سامعین کو روشناس کرایا ، انہوں نے مزید کہا کہ آج ھندوستان میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو جو حقوق ملے ھیں وہ سب جمعیۃ علماء ھند کی اور اس کے اکابر کی قربانیوں کی وجہ سے ھے ،یہی وجہ ھے کہ آج ھم الیکش لڑ رہے ہیں اوراپنے فیصلہ کیلے کورٹ جاتے ہیں یہ سب جمعیت علماء ھند کی جدو جہد کا نتیجہ ھے ،مفتی صاحب نے اصلاح معاشرہ کے تعلق سے مسلمانوں سے اپیل کی کہ معاشرے میں والدین کے حقوق کی ادائیگی کے لئے نوجوان آگے بڑھیں ، فضول خرچی سے بچیں ، شراب خوری سے بچیں اور آخر میں جمعیۃ علماء ھند کو مظبوط کرنے کے سلسلے میں مسلمانوں سے اپیل کہ ممبر سازی میں ھر بالغ مردوعورت حصہ لیں۔ دوسرے مہمان خطیب ھند حضرت مولانا اکرم صاحب قاسمی صدر جمعیت علماء گریڈیہ نے بھی اپنی خطاب میں جمعت کی خدمات کو پیش کیا اور اکابر کےایک ایک قربانی سے لوگوں کو با خبر کیا مولانانے اجلاس مخاطب کرتےہوے کہاکہ ہم شیخ الہند مولانا محمودالحسن دیوبندی رح کے روحانی فرزند ہیں لہذا انکے مشن اور تحریک کو آگے بڑھانااور ضلعی جمعیتو کو مضبوط کرنےبھرپور جدوجہد کرینگے وہیں ترجمان جھاکھنڈ ممتازعاطف نےجمعیت پر ایک شاندار نظم پیش کیا اجلاس میں ہزاروں کے تعداد میں لوگوں نے شرکت کی خاص کر جناب حافظ شمشاد عالم سکریٹری جمعیت دھنوار حافظ عبدالغفور سکریٹری جمعیت علماء گریڈیہ مولانا مجاھد قاسمی نائب صدر دھنوار ابوذد نعمانی جموا اسرارالحق قاضی مگھا کے علاوہ علاقہ کے معزز علماء آئمہ و وانشوران قوم وملت نے شرکت کیا اس اجلاس میں نظامت کےفرآئض مولانا جوہر قاسمی نائب صدر جمعیت علماء گریڈیہ نے انجام دیا جبکے جمعیت علماء گریڈیہ کے نائب صدر و جامعہ عثمان بن عفان کھوری مہوا کا سماجی کارکن مولانا الیاس مظاہری نے آے ہوے مہمانوں شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ کھوری مہوا انجمن کے صدر سکریٹری عہددارن ونوجوان جنہوں نے اجلاس کو کامیاب کرنے کیلے رات دن ایک کیا ان سبھوں کا شکریہ ادا کیا